انطالیہ :وزیراعظم شہباز شریف کوپ 31 کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ کے شہر انطالیہ پہنچ گئے۔ ان کی آمد پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پرتپاک استقبال کیا۔
وزیراعظم اجلاس سے خطاب کے دوران موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان کا قومی مؤقف پیش کریں گے اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیں گے۔
شہباز شریف ترک صدر کی میزبانی میں قابلِ تجدید توانائی کے فروغ سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ توانائی کے متبادل ذرائع کے فروغ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی ترجیحات سے آگاہ کریں گے۔
کوپ 31 اجلاس میں وزیراعظم کی شرکت عالمی سطح پر ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پاکستان کے نقطۂ نظر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اہمیت رکھتی ہے




