نیویارک: عالمی آٹو موبائل کمپنیوں نے سرد موسم میں ڈرائیورز کو ونڈشیلڈ پر جمی برف صاف کرنے کی پریشانی سے بچانے کے لیے جدید ہیٹنگ ٹیکنالوجی متعارف کرا دی۔ماڈلز کی متعدد گاڑیوں میں مکمل گرم ہونے والی ونڈشیلڈ فراہم کی جا رہی ہے، جس سے شیشے پر جمی برف خود پگھل جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کیا سپورٹیج، ووکس ویگن ٹیگوان، لینڈ روور، پورشے، مرسڈیز بینز، بینٹلے اور رولز رائس سمیت متعدد معروف برانڈز نے اپنے مختلف ماڈلز میں یہ سہولت متعارف کرائی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2027 ماڈل کیا سپورٹیج اور ووکس ویگن ٹیگوان کے مخصوص ویریئنٹس میں گرم ہونے والی ونڈشیلڈ معیاری سہولت کے طور پر دستیاب ہے، جبکہ لینڈ روور، پورشے اور مرسڈیز بینز سمیت دیگر کمپنیوں کے بعض ماڈلز میں اس کے لیے اضافی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔
اس ٹیکنالوجی میں ونڈشیلڈ کے اندر برقی نظام نصب کیا جاتا ہے، جو پورے شیشے کو گرم کرکے برف پگھلاتا ہے۔ یہ روایتی ڈی آئیسر سسٹم سے مختلف ہے، جس میں صرف وائپرز کے مقام کو گرم کیا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جدید ہیٹنگ ونڈشیلڈ سے نہ صرف برف صاف کرنے میں وقت کی بچت ہوتی ہے بلکہ سرد موسم میں ڈرائیور کو بہتر حدِ نگاہ بھی میسر آتی ہے، جس سے ڈرائیونگ میں سہولت اور حفاظت میں اضافہ ہوتا ہے۔




