واشنگٹن:امریکی ایئرلائن یونائیٹڈ نے سیکیورٹی اور صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کے پیش نظر غیر مجاز مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایجنٹس کو مسافروں کی جانب سے ٹکٹ خریدنے سے روک دیا ہے۔
ایئرلائن کے مطابق تھرڈ پارٹی اے آئی ٹولز صارفین کی اجازت کے بغیر بکنگ، اکاؤنٹ میں تبدیلی اور ریوارد پوائنٹس کے استعمال کا سبب بن سکتے ہیں۔
دوسری جانب جیٹ بلیو کے صدر کا کہنا ہے کہ اگر مسافر اے آئی کے ذریعے فضائی ٹکٹوں کی بکنگ کو ترجیح دیتے ہیں تو ایئرلائنز کو ان کی ضروریات کے مطابق ٹیکنالوجی اپنانا ہوگی۔
ادھر ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز نے چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے پروازیں تلاش کرنے کی سہولت متعارف کرا دی ہے، تاہم ٹکٹ کی حتمی بکنگ ایئرلائن کی ویب سائٹ پر مکمل ہوگی۔




