بیجنگ:جاپانی کمپنی ٹویوٹا نے اپنی مشہور ایس یو وی RAV4 کی چھٹی جنریشن متعارف کرائی ہے، جس میں ڈیزائن سے لے کر انجن اور حفاظتی ٹیکنالوجی تک کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ 2026 ماڈل کی خاص بات یہ ہے کہ تمام ورژنز ہائبرڈ یا پلگ اِن ہائبرڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کیے جائیں گے۔
نئے ہائبرڈ ماڈل میں 2.5 لیٹر انجن دیا گیا ہے، جو 226 سے 236 ہارس پاور پیدا کرتا ہے، جبکہ پلگ اِن ہائبرڈ ورژن 320 ہارس پاور کی طاقت اور مکمل الیکٹرک موڈ میں 52 میل تک سفر کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
نئی RAV4 میں بڑی ڈیجیٹل اسکرینز، وائرلیس ایپل کار پلے، اینڈرائیڈ آٹو اور جدید انفوٹینمنٹ سسٹم شامل کیا گیا ہے۔ حفاظتی سہولیات میں خودکار ایمرجنسی بریکنگ، لین کیپ اسسٹ اور اڈاپٹو کروز کنٹرول بھی شامل ہیں۔
ٹویوٹا نے مختلف صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے آف روڈ ڈرائیونگ کے لیے وُڈ لینڈ اور بہتر کارکردگی کے خواہش مند صارفین کے لیے GR اسپورٹ ورژن بھی متعارف کرایا ہے۔




