پاکستان
Trending

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، شمالی وزیرستان میں 16 خوارج ہلاک، دو جوان شہید

 

راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 16 خوارج کو ہلاک کر دیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران شمالی وزیرستان کے علاقوں میر علی، دتہ خیل اور گردونواح میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علی خیل میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 12 خوارج ہلاک ہوئے، جن میں دو افغان باشندے بھی شامل ہیں، جبکہ میر علی اور دتہ خیل میں مزید چار خوارج مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران حوالدار عصمت علی اور نائیک آفتاب علی نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

کارروائیوں کے دوران ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button