پاکستان
Trending

پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر فریال لغاری نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ترکمانستان کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ترکمانستان کے مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کے آئندہ اجلاس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ تجارت، توانائی اور علاقائی روابط کے شعبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پاکستانی سفیر فریال لغاری کی کوششوں کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button