بین الاقوامی
Trending

فضائی آپریشن بحال ہونے کے باوجود برطانیہ اور امریکا کے درمیان پروازوں میں تاخیر کا خدشہ برقرار

 

لندن: برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے امریکا اور برطانیہ کے درمیان پروازوں کی بحالی کے باوجود فضائی سفر کرنے والے مسافروں کو ممکنہ تاخیر سے خبردار کردیا ہے۔ اتھارٹی کے مطابق متاثرہ مسافروں کی دوبارہ بکنگ اور پروازوں کے شیڈول کو معمول پر لانے میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ سفر شروع کرنے سے قبل اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے پروازوں کی تازہ ترین معلومات حاصل کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچا جاسکے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ برطانوی ایئرلائنز مسافروں کی مشکلات کم کرنے اور فضائی آپریشنز کو مکمل طور پر بحال کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔

دوسری جانب لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر امریکا جانے والی بعض ٹرانس اٹلانٹک پروازیں تاخیر اور منسوخی کا شکار ہوئیں، جبکہ مانچسٹر اور گیٹ وِک ایئرپورٹس پر فضائی سرگرمیاں نسبتاً معمول کے مطابق رہیں۔

برٹش ایئرویز نے اپنے تازہ بیان میں تصدیق کی ہے کہ اس کی پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں، تاہم فضائی نظام کی مکمل بحالی کے لیے مزید وقت درکار ہوسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button