ٹیکنالوجی
Trending

الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹری لائف سے متعلق خدشات کم، فورڈ مستنگ مَیک ای کی پانچ سال بعد بھی 92 فیصد صلاحیت برقرار

 

واشنگٹن :امریکی کمپنی فورڈ کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریوں سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار میں اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔ کمپنی کے مطابق 2021 ماڈل کی مستنگ مَیک ای گاڑیوں کی بیٹریاں پانچ سال استعمال کے بعد بھی اوسطاً 92 فیصد صلاحیت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

فورڈ نے تقریباً 36 ہزار گاڑیوں کی بیٹریوں کا جائزہ لیا، جس کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریاں توقع سے زیادہ عرصے تک اپنی کارکردگی برقرار رکھ سکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں عموماً بیٹری کی اصل صلاحیت کم از کم 70 فیصد برقرار رہنے کی وارنٹی 8 سے 10 سال یا مخصوص مائلیج تک فراہم کرتی ہیں۔

فورڈ کے اس جائزے کو الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریوں کی پائیداری اور طویل مدتی کارکردگی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button