پارلیمانی وفد پاکستان ہائی کمیشن لندن پہنچ گیا – بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں نو رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے امریکہ کے کامیاب دورے کے بعد لندن میں ہائی کمیشن کا سرکاری دورہ کیا
پاکستان ہائی کمیشن میں مختلف ملاقاتیں شیڈیول۔
وفد میں میں سینیٹر شیری رحمٰن، ڈاکٹر مصدق ملک، حنا ربانی کھر، خرم دستگیر، سینیٹر فیصل سبزواری، اور سابق سفارتکار جلیل عباس جیلانی و تہمینہ جنجوعہ شامل تھے۔
بلاول بھٹو زرداری پاکستان ہائی کمیشن میں برطانوی ممبر پارلمینٹ مارک پریچرڈ سے بھی ملاقات کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے جموں و کشمیر کے مسئلے کے فوری حل، اور پانی کے قابل اعتماد استعمال پر توجہ دلانے کی ضرورت پر زور دیا ۔
بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان ۂائی کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو۔
پاکستان ہائی کمیشن میں کامن ویلتھ کے نمائندوں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔




