پاکستان
Trending

فیک نیوز اور ڈیپ فیکس ڈیجیٹل دنیا کے بڑے چیلنجز ہیں: محسن نقوی

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فیک نیوز کے ذریعے غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ڈیجیٹل دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

ادارہ برائے پائیدار ترقیاتی پالیسی کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ غلط معلومات اور ڈیپ فیکس کے بڑھتے ہوئے رجحان کا مؤثر مقابلہ کرنا ہوگا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو جوابدہ بنانا اور ڈیجیٹل ماحول کو محفوظ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز صارفین کی شکایات پر بروقت کارروائی کریں اور اپنے نظام کو مزید مؤثر بنائیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بچوں کو آن لائن خطرات سے محفوظ رکھنا بھی انتہائی ضروری ہے، اس مقصد کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button