اسلام آباد: خطے کی بدلتے ہوئے سیکیورٹی حالات اور باہمی دفاعی اشتراک کو نئی جہت دینے کے لیے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان کلیدی مذاکرات آج اسلام آباد میں شیڈول ہیں، جن میں شرکت کے لیے تینوں ممالک کے اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام پر مشتمل وفود شریک ہو رہے ہیں۔
اس اہم نشست میں تینوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے، مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے اور علاقائی استحکام کے لیے درپیش چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ادھر وفاقی دارالحکومت میں اعلیٰ سطح کے غیر ملکی وفود کی نقل و حرکت کے باعث سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد پولیس نے شہریوں کے لیے متبادل راستوں پر مشتمل ٹریفک ایڈوائزری بھی جاری کر دی ہے۔




