ٹیکنالوجی
Trending

Ineos کی امریکی مارکیٹ پر نظریں، گرینیڈیئر SUV اور کوارٹرماسٹر پک اَپ کی پیداوار 2028 میں امریکا منتقل ہونے کا امکان

 

نیویارک:برطانوی آٹو موبائل کمپنی Ineos Automotive اپنی مقبول آف روڈ گاڑیوں کی تیاری فرانس سے امریکا منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جبکہ فرانس میں موجود اس کی فیکٹری چینی کمپنی BYD خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی 2028 سے گرینیڈیئر SUV اور کوارٹرماسٹر پک اَپ ٹرک کی تیاری امریکا میں شروع کرنا چاہتی ہے۔ Ineos کی سربراہ لین کالڈر کے مطابق امریکی مارکیٹ کمپنی کی مجموعی فروخت کا تقریباً 70 فیصد حصہ ہے، جس کی وجہ سے وہاں پیداواری یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

امریکا میں مقامی پیداوار سے کمپنی درآمدی گاڑیوں پر عائد 15 فیصد ٹیرف اور پک اَپ ٹرک پر لاگو 25 فیصد چکن ٹیکس سے بچ سکے گی۔ Ineos نے فیکٹری کے لیے ممکنہ مقامات شارٹ لسٹ کر لیے ہیں اور اگلے سال کے آغاز تک حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

دوسری جانب چین کی معروف آٹو موبائل کمپنی BYD فرانس کے شہر ہامباخ میں واقع Ineos کے پلانٹ کی خریداری کے لیے مذاکرات کر رہی ہے۔ یہ فیکٹری پہلے اسمارٹ گاڑیاں تیار کرتی تھی، جسے Ineos نے 2020 میں خریدا تھا۔ یہاں 2022 سے گرینیڈیئر SUV اور 2023 کے آخر سے کوارٹرماسٹر پک اَپ تیار کیے جا رہے ہیں۔

BYD کے لیے اس پلانٹ کا حصول یورپی مارکیٹ میں اپنی پیداواری صلاحیت بڑھانے کا موقع ہوگا۔ کمپنی پہلے ہی ہنگری میں نیا پیداواری پلانٹ قائم کر رہی ہے۔

Ineos کا کہنا ہے کہ فرانس میں گاڑیوں کی پیداوار درمیانی مدت تک جاری رہے گی، تاہم مستقبل میں امریکا کو اپنی عالمی پیداوار کا مرکزی مقام بنانے کا منصوبہ زیر غور ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button