اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے ترکیہ پر حالیہ میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ترک بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
عید کے موقع پر افغانستان میں عارضی جنگ بندی کے لیے ترکیہ کے "تعمیری کردار” کی تعریف کی گئی۔ دونوں صدور نے اتفاق کیا کہ خطے کی کشیدگی کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری میں ہے۔ فروری 2025 میں صدر اردوان کے دورہ پاکستان اور مئی 2025 میں وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کے ثمرات پر اطمینان کا اظہارکیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستانی قوم اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور خوشحالی کے لیے دعاگو ہیں اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی مفاد اور علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے مستقبل میں بھی قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔




