پاکستان

ناران میں سانحہ! گلیشیئر کی زد میں آکر 3 سیاح جاں بحق

خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام ناران کے علاقے سوہنی آبشار کے مقام پر گلیشیئر تلے دب کر بچے سمیت 3 سیاح جاں بحق ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب سیر و تفریح کی غرض سے وہاں موجود سیاح سیلفی لے رہے تھے کہ اس دوران گلیشیئر سرکنے سے تینوں افراد منوں برف کے نیچے دب گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گلیشیئر کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 13 سالہ ابوبکر، 22 سالہ شفیق اور 42 سالہ طاہر محمود کے ناموں سے ہوئی۔

ریسکیو کے مطابق تینوں افراد کا تعلق لاہور سے تھا اور ناران میں تفریح کی غرض سے آئے تھے۔ لاشوں کو ناران کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button