پاکستان
Trending

ایران امریکا کشیدگی، پاکستان نے مذاکراتی حل پر زور دے دیا

 

اسلام آباد :پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کو ہی بہترین راستہ قرار دیتے ہوئے فوری اقدامات پر زور دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان خطے کی صورتحال کو قریب سے مانیٹر کر رہا ہے اور اس کی خواہش ہے کہ جنگ کا خاتمہ ہو اور مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے، جبکہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد ضروری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ آبنائے ہرمز میں صورتحال جلد معمول پر آ جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ تنازع کسی کے مفاد میں نہیں، پاکستان امن اور استحکام کے لیے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button