پاکستان
Trending

آئی ٹی برآمدات 19.7 فیصد بڑھ گئیں، پاکستان کا ٹیک سیکٹر عالمی مارکیٹ میں متحرک

 

اسلام آباد:پاکستان کے آئی ٹی شعبے نے عالمی منڈیوں میں اپنی موجودگی مزید مضبوط بنانا شروع کردی، مالی سال 2025-26 کے دوران آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں 19.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق آئی ٹی شعبے نے اس عرصے میں 2.91 ارب ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل کیا، جبکہ ملک میں ڈیجیٹل سرگرمیوں کے فروغ سے ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئی کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں آئی ٹی اور آئی ٹی سروسز سے متعلق 872 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جو ٹیک سیکٹر میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کی عکاسی کرتی ہیں۔

پاکستانی ٹیک کمپنیاں عالمی سطح پر توسیع کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سعودی عرب میں ہونے والی حالیہ بین الاقوامی نمائش میں 20 سے زائد پاکستانی کمپنیوں کی شرکت نے پاکستانی آئی ٹی مصنوعات اور خدمات کے لیے عالمی منڈیوں تک رسائی کے نئے امکانات بھی اجاگر کیے۔

ماہرین کے مطابق آئی ٹی برآمدات میں مسلسل اضافہ ملکی معیشت کے لیے مثبت پیش رفت ہے، جس سے زرمبادلہ کے حصول اور پاکستان کی عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ میں شمولیت کے امکانات مزید روشن ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button