اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح جون 2025 میں 3.23 فیصد رہی جو کہ مئی کے مقابلے میں 0.23 فیصد زیادہ ہے، تاہم یہ شرح وفاقی حکومت کے گذشتہ مالی سال کے 12 فیصد کے ہدف سے کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال بھر اوسط مہنگائی کی شرح 4.49 فیصد رہی۔
شہری علاقوں میں مہنگائی میں معمولی اضافہ دیکھا گیا جو 0.08 فیصد رہا، جبکہ دیہی علاقوں میں 0.47 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سالانہ بنیاد پر مہنگائی شہری علاقوں میں 3 فیصد اور دیہی علاقوں میں 3.58 فیصد رہی۔
ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ حکومت کی سخت مالیاتی پالیسیوں اور موثر اقدامات کی وجہ سے قیمتوں کو قابو میں رکھا جا سکا ہے، جو مستقبل میں سرمایہ کاری اور ترقی کے لیے مثبت ہے۔




