پاکستان

دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام،تونسہ شریف میں سی ٹی ڈی کا بڑا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

تونسہ شریف: سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشتگردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاعات پر سرحدی گاؤں کے قریب کیا گیا جہاں دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں پانچ شدت پسند مارے گئے۔

آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، رائفلز، 3 دیسی ساختہ بم (IEDs)، دستی بم اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ پانچ زخمی دہشتگرد قریبی جنگل کی طرف فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امن دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button