پاکستانکاروبار

ریکارڈ ساز تیزی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس تاریخی سطح پر پہنچ گیا

 

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز کاروبار کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا، اور ہنڈرڈ انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 133,109 کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے ساتھ ہی انڈیکس نے پہلی بار 1,33,000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کر لی۔

گزشتہ ہفتے کے اختتام پر بھی انڈیکس میں 1262 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جو مارکیٹ کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور مضبوط سرمایہ کاری کے رجحان کا مظہر ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button