اسلام آباد : پاکستان اور قطر کے دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری کی ایک علامت کے طور پر، وزیراعظم شہباز شریف نے قطری شہزادی اور معروف کوہ پیما شیخہ اسما آل ثانی کو پاکستان کے پہاڑی علاقوں اور سیاحتی ورثے کی سفیر مقرر کر دیا۔
یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب شیخہ اسما نے نانگا پربت , دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی ,کو سر کیا۔ وزیراعظم نے ان کی اس کامیابی کو نہ صرف قابلِ تحسین قرار دیا بلکہ اسے دونوں ممالک کے درمیان دوستی، تعاون اور مشترکہ وژن کی مثال بھی کہا۔
یہ سفارتی پیشرفت پاکستان کی سیاحتی صنعت کو عالمی سطح پر فروغ دینے اور خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی ایک عملی کوشش کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔




