پاکستان

امریکا میں ہوائی اڈوں پر جوتے اتارنے کی پابندی ختم

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کو سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر اب جوتے اتارنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ کرسٹی نوم کا کہنا تھا، "ہم اس حقیقت پر خوش ہیں کہ ہمارے پاس اب جدید ٹیکنالوجی اور وہ سیکیورٹی کی کئی پرتیں موجود ہیں، جو گزشتہ چند برسوں میں بنائی گئیں اور جو ہمیں یہ اجازت دیتی ہیں کہ ہم اپنے مسافروں کو جوتے پہنے رکھنے کی سہولت دے سکیں۔”
برطانوی دہشت گرد رچرڈ ریڈ کی 2001 میں بم دھماکے کی کوشش کے بعد، امریکہ میں 2006 سے مسافروں کو جوتے اتار کر تلاشی دینے کی پالیسی لاگو کی گئی تھی
فیصلے پر سوشل میڈیا پر بھی مسافروں نے خوشی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا، "ابھی بفیلو ایئرپورٹ سے گزرا ہوں، جوتے نہیں اتارے۔” ایک اور صارف نے کہا، "سیٹل کے سی ٹیک ایئرپورٹ پر جوتے پہنے ہی سیکیورٹی سے گزر گیا۔”
واشنگٹن ڈی سی پہنچنے والی ایک خاتون مسافر، لاورن مک کارٹنی نائٹن نے اس تبدیلی کو خوش آئند قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا، "ایک خاتون کی حیثیت سے، کون چاہتا ہے کہ جوتے اتارے؟ میں عوامی جگہوں پر اپنے پاؤں ننگے کرنا پسند نہیں کرتی۔ اس لیے میرے لیے یہ بہت خوشگوار تجربہ رہا۔”
بعض امریکی ہوائی اڈوں پر واضح ہدایت نہ ہونے کے باعث مسافروں کو الجھن کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ ایک صارف نے لکھا، "آج صبح لا گارڈیا ایئرپورٹ سے گزرتے ہوئے جب میں نے جوتے اتارنے کی کوشش کی تو ایک اہلکار مجھ پر ایسے چلایا جیسے میں نے کوئی غیر متوقع حرکت کر دی ہو۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button