یورپ میں ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق گزشتہ ہفتے ختم ہونے والی شدید گرمی کی لہر کے دوران یورپ کے 12 بڑے شہروں میں تقریباً دو ہزار تین سو افراد گرمی سے متعلقہ وجوہات کے باعث ہلاک ہوئے، جن میں سے دو تہائی اموات براہ راست ماحولیاتی تبدیلی کا نتیجہ تھیں۔
ماہرین نے انکشاف کیا کہ انسانی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی تبدیلی نے درجہ حرارت میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ کیا، 1,500 اموات براہ راست ماحولیاتی تبدیلی سے منسلک ہیں۔
تجزیاتی رپورٹ میں 23 جون سے 2 جولائی تک کے دس روزہ عرصے کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران مغربی یورپ کے کئی حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔
0 4 Less than a minute




