محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیس میں 10 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے، جس کا اطلاق مختلف اقسام کی گاڑیوں پر کیا گیا ہے۔
تازہ ترمیم کے تحت، موٹر سائیکل کی ملکیت کی منتقلی پر لاگو فیس 550 روپے سے بڑھا کر 605 روپے کر دی گئی ہے۔

اسی طرح، 650 سی سی سے 1000 سی سی انجن صلاحیت رکھنے والی گاڑیوں کی فیس 2,750 روپے سے بڑھا کر 3,025 روپے کر دی گئی ہے۔
1,000 سی سی سے 1,800 سی سی کے درمیان گاڑیوں کے لیے ٹرانسفر چارجز 5,500 روپے سے بڑھ کر 6,050 روپے ہو چکے ہیں، جب کہ 1,800 سی سی سے زائد گاڑیوں کی فیس میں 1,100 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس سے یہ اب 12,100 روپے ہو گئی ہے۔
ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز (HTV) کے لیے بھی نرخ بڑھا دیے گئے ہیں، جن کی نئی فیس 5,500 سے بڑھ کر 6,050 روپے مقرر کی گئی ہے۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق، یہ فیصلہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے عمل کو مزید مؤثر اور مالیاتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔




