کراچی:ایف بی آر نے بالآخر چھوٹے تاجروں کو بڑی رعایت دے دی۔
ملک بھر میں تاجر برادری کی جانب سے بڑھتے دباؤ کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نہ صرف 2 لاکھ روپے تک کی نقد بینک ٹرانزیکشن پر ٹیکس کٹوتی ختم کر دی ہے بلکہ چھوٹے کاروباروں کو ڈیجیٹل انوائسنگ جیسے پیچیدہ نظام سے بھی مکمل استثنیٰ دے دیا ہے۔
یہ فیصلہ آل پاکستان تنظیم تاجران کے وفد سے ہونے والی اہم ملاقات کے بعد سامنے آیا جس میں تاجروں نے دو ٹوک مؤقف اپنایا کہ "ظالمانہ ٹیکس قوانین ناقابل قبول” ہیں۔
ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہسیلز ٹیکس کے سخت قوانین صرف بڑے صنعت کاروں پر لاگو ہوں گے۔جعلی انوائسز روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے لیکن کسی کی گرفتاری نہیں ہوگی۔
ڈیجیٹل اصلاحات میں تاجروں کو شامل کیا جائے گا تاکہ پالیسی میں شفافیت آئے۔یہ خبریں ان لاکھوں چھوٹے تاجروں کے لیے بڑی راحت ہیں جو مہنگائی اور پیچیدہ ٹیکس نظام کے درمیان پِس رہے تھے۔




