پاکستانکاروبار

ایس آئی ایف سی کا ڈیجیٹل پاکستان میں کلیدی کردار، اے ڈی بی رپورٹ

 

اسلام آباد:ے ڈی بی کی رپورٹ ‘پاکستان ڈیجیٹل ایکو سسٹم’ میں یہ اعتراف کیا گیا ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے میں اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کا کردار نہایت اہم اور مرکزی رہا ہے۔”

رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کو مستحکم کرنے، انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایس آئی ایف سی کی کاوشیں نمایاں رہی ہیں۔
اہم نکات:

ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ٹیک انویسٹمنٹ کو ترجیح دی گئی۔

بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دے کر ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا گیا۔

رپورٹ میں 5جی اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کو ڈیجیٹل معیشت کی بنیادبتایاگیا ہے ۔

ڈیجیٹل خواندگی اور اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنے پر ایس آئی ایف سی کی کوششوں کو سراہا گیا۔

غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے پالیسی اقدامات کو "مثبت اور مؤثر” قرار دیا گیا۔

مشترکہ تعاون پر زور:

اے ڈی بی نے رپورٹ میں اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کو خطے میں ڈیجیٹل حب بنانے کے لیے ایس آئی ایف سی اور اے ڈی بی کے باہمی تعاون کو مزید وسعت دی جائے۔

رپورٹ کے مطابق، ایس آئی ایف سی کی پالیسیاں نہ صرف مقامی سطح پر ڈیجیٹل تبدیلی کو ممکن بنا رہی ہیں، بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ کر رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button