راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے افغان سرحد سے خوارج دہشت گردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی اور پانچ مشتبہ خودکش بمباروں کو گرفتار کر لیا ہے۔
فورسز نے مسجد کو گھیرے میں لے کر ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا۔ گرفتار شدگان افغان شہری ہیں جن میں سے تین کے پاس افغان قومی شناختی کارڈز بھی موجود ہیں۔ انہیں مزید تفتیش کے لیے خفیہ مقام منتقل کر دیا گیا ہے۔




