اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایف بی آر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے اصلاحات پر عملدرآمد مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
شہباز شریف نے کہا کہ کاروباری برادری کا ٹیکس اصلاحات پر بڑھتا اعتماد حوصلہ افزا ہے، حکومت اس اعتماد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
وزیراعظم نے ایف بی آر کو مقررہ ریونیو ہدف کے حصول کے لیے انفورسمنٹ اقدامات مزید تیز کرنے اور اصلاحات کے ثمرات عوام تک پہنچانے کی ہدایت بھی کی۔




