پاکستان

بلوچستان کا لرزہ خیز واقعہ: غیرت کے نام پر قتل کی تحقیقات میں پیش رفت، پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

کوئٹہ :کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیے گئے مرد و خاتون کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کو 7 جبکہ مرد کو 9 گولیاں ماری گئیں۔

پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کے مطابق 37 سالہ بانو بی بی کو 7 اور 36 سالہ احسان اللہ کو 9 گولیاں ماری گئیں۔ لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے اور نادرا سے تصدیق کا عمل جاری ہے۔

واقعہ ایک قبائلی جرگے کے فیصلے کے نتیجے میں پیش آیا، جس میں قتل کا حکم مبینہ طور پر سردار شیرباز خان نے دیا۔ ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ مقدمے میں 15 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button