پاکستان

ڈرائیور ہو یا سواریاں، موٹروے پر سیٹ بیلٹ لازمی

موٹروے پولیس نے مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے تمام پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سیٹ بیلٹ کے استعمال کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق، اب بس ڈرائیور اور عملہ ہر سواری کے لیے سیٹ بیلٹ کے استعمال کو یقینی بنائے گا۔ اگر کسی سواری نے سیٹ بیلٹ نہ باندھی ہو تو اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ سیٹ بیلٹ نہ ہونے کی صورت میں بس کو موٹروے پر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ماہرین کے مطابق، سیٹ بیلٹ شدید جھٹکے یا گاڑی کے الٹنے کی صورت میں زخمی ہونے کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کرتی ہے۔ موٹروے پولیس نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ محفوظ سفر کے لیے اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری پوری کریں، سیٹ بیلٹ باندھیں اور اپنی و دوسروں کی حفاظت یقینی بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button