پاکستان

نو مئی کی بغاوت بے نقاب: عظمیٰ بخاری نے سی سی ٹی وی فوٹیجز جاری کر دیں

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے نو مئی 2023 کے پُرتشدد واقعات سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیجز جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے فوٹیجز کو "ناکام بغاوت کے ناقابلِ تردید شواہد” قرار دیا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ دو سال بعد اب ان واقعات کے مقدمات کے فیصلے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور یہ ثابت ہو چکا ہے کہ حملے ایک طے شدہ منصوبے کے تحت کیے گئے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نو مئی کی سازش کی مکمل منصوبہ بندی، ملوث عناصر کی شناخت اور ان کے سہولت کاروں کی تفصیلات منظر عام پر آ چکی ہیں۔ شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے افراد کو انہوں نے "پاکستان کے اصل دشمن” قرار دیا اور واضح کیا کہ ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق تمام ٹرائل کورٹس چار ماہ میں مقدمات کے فیصلے سنانے کی پابند ہیں، اور اب انصاف کے عمل میں غیر معمولی تیزی آ چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نو مئی کا ماسٹر مائنڈ اور اس کے سہولت کار قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔
عظمٰی بخاری نے کہا کہ یہ صرف ریاست پر حملہ نہیں تھا، بلکہ شہداء کی قربانیوں کی توہین تھی۔ قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button