دبئی:ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ عالمی فٹبال کے مقبول ترین کھلاڑی لیونل میسی 2026 کے فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کی قیادت کریں گے۔ میسی نے حال ہی میں قومی ٹیم میں واپسی کی ہے اور ان کی فارم بھی زبردست ہے، جس سے ارجنٹینا کی ٹیم کو عالمی سطح پر مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔
ورلڈ کپ کی تیاری کے تحت ارجنٹینا ستمبر میں وینزویلا اور ایکواڈور کے خلاف اہم دوستانہ میچز کھیلے گا۔ ان میچز کو ٹیم کی فارم کو پرکھنے کے لیے ایک موقع سمجھا جا رہا ہے تاکہ عالمی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی جا سکے۔
دبئی میں نئی شراکت داری کے اعلان سے ارجنٹینا اپنے فٹبال کے اثر و رسوخ کو بڑھانے اور عالمی سطح پر اپنے مداحوں کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کا ارادہ ہے۔
0 65 1 minute read




