پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ صوبے میں دہشتگردوں کے لیے "گڈ طالبان” کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی اور ان پر سخت ایکشن لیا جائے گا، البتہ ڈرون آپریشن نہیں ہوں گے۔ اسلحہ لے کر گھومنے والے افراد کے خلاف فوری کارروائی ہوگی۔
انہوں نے ہر ضلع میں 300 پولیس اہلکاروں کی بھرتی کے منصوبے کا بھی اعلان کیا، جس کے ذریعے قبائلی علاقوں میں سیکیورٹی کے نظام کو مضبوط بنایا جائے گا۔ عوام اور پولیس مل کر امن اقدامات کریں گے۔
وزیراعلیٰ نے وفاق سے اپیل کی کہ جو وعدے کیے گئے انہیں عملی طور پر پورا کیا جائے۔ بارڈر سکیورٹی کے معاملات پر مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی امن و امان کے تناظر میں بلائی گئی تھی۔
0 62 1 minute read




