پاکستان
Trending

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو انتقال کر گئے

 

اوکاڑہ: پاکستان کے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور سینئر پاکستان پیپلز پارٹی رہنما میاں منظور احمد وٹو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ اور دیگر تقاریب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

میاں منظور وٹو کا تعلق اوکاڑہ کے علاقے حویلی لکھا سے تھا اور انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور دیگر اہم عہدوں پر فائز رہ کر صوبائی و قومی سیاست میں نمایاں کردار ادا کیا۔

ان کے انتقال پر ملک بھر کے سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button