پاکستان

انسداد دہشت گردی عدالت کا بڑا فیصلہ: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل اور حامد رضا کو 10، 10 سال قید

فیصل آباد:انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق مقدمے کا فیصلہ سنا دیا، جس کے تحت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں کو سخت سزائیں دی گئی ہیں۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل اور صاحبزادہ حامد رضا کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے رکنِ پنجاب اسمبلی جنید افضل ساہی کو 3 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

بری ہونے والے رہنما:

عدالت نے اسی مقدمے میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو کو بری کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button