اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ، پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار اور دیگر قانونی ادارے شریک ہوئے۔
اجلاس میں بار ایسوسی ایشنز اور قانون و انصاف کمیشن کے مابین تعاون کو بڑھانے، دور دراز علاقوں میں عدالتی انفراسٹرکچر کی خرابی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ عدالتوں کی ترقی کے منصوبوں میں بار ایسوسی ایشنز کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ہر صوبے میں سینئر افسران کی تعیناتی ہوگی اور خواتین سائلین کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ چیف جسٹس نے سرکاری اداروں کے درمیان رابطے بہتر بنانے اور عدالتی نظام کو زیادہ شفاف اور عوام دوست بنانے پر زور دیا۔




