ملتان: پاکستان آرمی نے فضائی طاقت کو مزید مضبوط کرتے ہوئے جدید Z-10ME گن شپ ہیلی کاپٹرز اپنے فضائی بیڑے میں شامل کر لیے ہیں۔ ان ہیلی کاپٹرز میں جدید ریڈار، الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز اور ہدف شکن ہتھیار نصب ہیں جو دن و رات ہر موسم میں مؤثر کارروائی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملتان گیریژن میں شمولیتی تقریب کی صدارت کی اور مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینج میں فائر پاور مظاہرے کا مشاہدہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج بدلتے ہوئے جنگی ماحول میں بھی فیصلہ کن برتری قائم رکھنے کے لیے ہر وقت تیار ہے، اور موجودہ ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے قومی یکجہتی ناگزیر ہے۔




