پاکستان

پاکستان اور ایران کے درمیان 13 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

 

اسلام آباد : صدر ایران مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کے موقع پر وزیر اعظم ہاؤس میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان 13 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اور دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف، کابینہ ارکان اور ایرانی وفد تقریب میں شریک تھے۔

معاہدوں میں سائنس و ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت، ثقافت، ورثہ، موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات سے نمٹنے، میری ٹائم سیفٹی، فائر فائٹنگ، عدالتی معاونت اور اصلاحات کے شعبے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 2013 کے ایئر سیفٹی معاہدے کے ذیلی ایم او یو، مصنوعات کے معیارات پر عملدرآمد، سیاحتی و ثقافتی تعاون اور فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر عملدرآمد کے لیے مشترکہ اسٹیٹمنٹ تیار کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button