ملک بھر کی طرح یوم استحصال کشمیر پر لاہور میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا کہ آج کے دن مودی کی فاشسٹ سوچ اور نامکمل ایجنڈا لاگو کیا گیا
کشمیر بنے گا پاکستان،، لاہور کی فضاء ان نعروں سے گونج اٹھی،، شہر بھر میں یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ریلیوں اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا
لاہور کے الحمراء ہال میں وزیر اطلاعات پنجاب کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ،، شرکاء نے کشمریوں سے اظہار یکجہتی کیا ،،، بعد میں تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا ،،، جس سے خطاب میں عظمٰی بخاری نے کہا کہ کشمیر کو ایک جیل بنا دیا گیا ہے جہاں نہ فون ہے نہ انٹرنیٹ،، ظلن جب حد سے بڑھتا ہے ،، تو مٹ جاتا ہے۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ کمشیری وہ قوم ہیں جو نہ کبھی جھکے نہ کبھی ڈرے،، کشمیریوں کی آہیں اور دعائیں قبول ہونے کا وقت قریب ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادیں واضح طور پر کشمیر کے حقِ خودارادیت کو تسلیم کرتی ہیں، لیکن بھارت نے آج تک ان قراردادوں پر عمل نہیں کیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا پیغام بھی پہنچایا۔

پنجاب سیف سٹیز ہیڈکوارٹر میں بھی یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے خصوصی تقریب میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی،، سیف سٹیز اتھارٹی میں پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانے بھی بجائے گئے

یوم استحصال کشمیر کے سلسلے میں لاہور پریس کلب کے باہر عوامی رکشہ یونین کی جانب سے بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی ،،، شرکاء نے بھارتی جارحیت کے خلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ
سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے یوم استحصال کشمیر پر نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان، بھارت کا غاصبانہ قبضہ نامنظورکے نعرے لگا کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔




