نیویارک: پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں نے غزہ کو تباہی کے کنارے لا کھڑا کیا ہے اور فوری طور پر اسرائیلی فوج کا انخلا اور امدادی سرگرمیوں کی بحالی ناگزیر ہو گئی ہے۔
عاصم افتخار نے زور دیا کہ اسرائیل بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، جس سے بچوں اور دیگر معصوم شہریوں کی ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی بہانے سے غزہ کی پوری آبادی کو نشانہ بنانا انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی میڈیا نے غزہ کی صورتحال کو 21ویں صدی کا سب سے سنگین قحط قرار دیا ہے، جو انسانی بحران کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے۔




