پاکستان

ملک ریاض کی جائیدادیں نیلام، کروڑوں روپے کی بولیاں

قومی احتساب بیورو (نیب) نے معروف پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی ضبط شدہ جائیدادوں کی نیلامی کے سلسلے میں اہم پیش رفت کی ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نیلامی میں کئی جائیدادیں کامیابی سے فروخت ہو گئیں، جبکہ چند پر مطلوبہ بولی نہ آنے کی وجہ سے عمل ملتوی کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں واقع رومیش مارکی کو 50 کروڑ 80 لاکھ روپے میں نیلام کر دیا گیا، اور اس جائیداد کی مد میں حاصل ہونے والی رقم نیب کو منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
نیلامی کے دوران کارپوریٹ آفس ون کے لیے 87 کروڑ 60 لاکھ روپے اور کارپوریٹ آفس ٹو کے لیے 88 کروڑ 15 لاکھ روپے کی مشروط پیش کشیں موصول ہوئیں، تاہم ان کی حتمی منظوری ابھی باقی ہے۔ نیب کے مطابق، دونوں املاک کی فروخت کو باضابطہ بنانے سے پہلے تمام قانونی اور انتظامی مراحل کی تکمیل ضروری ہے۔
دوسری جانب، تین جائیدادوں کی نیلامی موخر کر دی گئی ہے کیونکہ ان کے لیے نیب کو مطلوبہ سطح کی بولیاں موصول نہیں ہو سکیں۔ اعلامیے کے مطابق ان جائیدادوں کی نیلامی دوبارہ کی جائے گی تاکہ زیادہ شفاف اور منصفانہ عمل کے تحت زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ حاصل کیا جا سکے۔
نیب کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ جائیدادوں کی نیلامی کا عمل عدالت کے احکامات اور قانونی اصولوں کے مطابق جاری رہے گا، اور حاصل شدہ رقوم کو قومی خزانے میں جمع کرایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button