پنجاب حکومت نے گرمی کی شدت کے پیش نظر صوبے بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کر دی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ اب تمام سرکاری و نجی اسکول یکم ستمبر سے دوبارہ کھلیں گے۔ ان کے مطابق اسکولوں میں تعطیلات کی مدت میں 31 اگست تک اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ طلبہ اور اساتذہ کو شدید موسم سے بچایا جا سکے۔
فیصلہ حالیہ دنوں میں پنجاب میں گرمی کی لہر میں اضافے اور طبی ماہرین کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔




