اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ اور سینئر سفارتکار حنا ربانی کھر نے الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، مگر بھارت مکالمے سے انکار اور قانون شکنی پر مبنی پالیسی پر کاربند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان شفافیت کے ساتھ حقائق دنیا کے سامنے لا رہا ہے جبکہ بھارت صرف اپنے مؤقف کو تقویت دینے والے واقعات کو اجاگر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے سمجھوتہ ایکسپریس اور اے پی ایس جیسے دہشت گردی کے بڑے واقعات پر خاموشی اختیار کی، اور عالمی برادری بھی بھارت کے ساتھ تعصب پر مبنی رویہ اپناتی ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ ثالثی کی پیشکش کو قبول کیا، جیسا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی، جبکہ بھارت نے ہر بار انکار کیا۔
0 289 1 minute read




