پاکستان
Trending

سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت، ماڑی انرجیز کی اہم پیش رفت

 

سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے ہیں۔ ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ ماڑی غزیج ایکسپلوریشن ویل سے روزانہ 305 بیرل تیل اور 3 ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے۔

کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر فہیم حیدر نے کہا کہ یہ کامیابی ان کے سائنسدانوں کی محنت کا نتیجہ ہے اور ملک میں گیس کی کم ہوتی پیداوار کو بڑھانا ہمارا بنیادی مقصد ہے۔

ماڑی انرجیز، جو پاکستان کے سب سے بڑے گیس ذخیرے کو سندھ کے شہر ڈھرکی میں چلا رہی ہے، ملک کی گیس مارکیٹ کا تقریباً 30 فیصد حصہ فراہم کرتی ہے۔

یہ دریافت ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button