بونیر: خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن تیز رفتاری سے جاری ہے۔ فوج کے دستے بونیر کے گاؤں چوراک اور آدم خیل میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، جہاں تباہ شدہ مکانات کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور بحالی کا عمل جاری ہے۔
پاک فوج نے متاثرہ خاندانوں کو راشن، بستر اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا ہے۔ عوام نے پاک فوج کی امدادی کوششوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ ریسکیو آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل نہ کر لیا جائے۔




