کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے گروپ چیٹ کے لیے نیا اور مفید فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت صارفین اب یہ جان سکیں گے کہ کتنے افراد بیک وقت پیغام ٹائپ کر رہے ہیں۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق، اس سے قبل واٹس ایپ گروپ چیٹ میں صرف ایک فرد کا نام ظاہر ہوتا تھا جو پیغام لکھ رہا ہوتا، مگر اب اگر دو یا زیادہ افراد بیک وقت ٹائپ کر رہے ہوں تو نوٹیفکیشن بار میں واضح طور پر پیغام ظاہر ہوگا کہ "2 افراد لکھ رہے ہیں”۔
یہ فیچر ان صارفین کے لیے خاص طور پر مفید ثابت ہوگا جو بڑے گروپس میں سرگرم رہتے ہیں، اور بار بار پیغامات کے باعث الجھن کا شکار ہوتے ہیں۔ اب صارفین بہتر طور پر فیصلہ کر سکیں گے کہ فوری جواب دیا جائے یا کچھ دیر انتظار کیا جائے۔
فی الحال یہ فیچر صرف ٹیکسٹ میسجز پر لاگو ہے۔ اگر گروپ میں کوئی صارف وائس نوٹ ریکارڈ کر رہا ہو تو صرف اسی ایک شخص کا نام روایتی انداز میں دکھائی دے گا۔
واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر فی الحال اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.25.20.17 میں دستیاب ہے۔ کمپنی کے مطابق، اسے آئندہ چند ہفتوں میں تمام صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔
0 12 1 minute read




