پاکستان
Trending

گلگت بلتستان: پاک فوج کی ریسکیو اور بحالی کی کاوشیں، جگلوٹ سکردو روڈ دوبارہ کھول دیا گیا

پاک فوج، فرنٹیئر ورکز آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے اہلکاروں نے اعلی عسکری اور سول قیادت کی نگرانی میں محنت اور شب و روز کی کاوشوں سے صرف 24 گھنٹوں میں یہ راستہ بحال کیا

 

سکردو: گلگت بلتستان کے علاقے سکردو میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے فلیش فلڈ کے باعث استک نالہ پر بہہ جانے والی اہم جگلوٹ سکردو روڈ کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

یہ اہم راستہ کئی روز تک بند رہا تھا، جس کی وجہ سے سکردو کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا تھا اور مسافروں و ضروری اشیاء کی آمد و رفت متاثر ہوئی تھی۔ تاہم پاک فوج، فرنٹیئر ورکز آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے اہلکاروں نے اعلی عسکری اور سول قیادت کی نگرانی میں محنت اور شب و روز کی کاوشوں سے صرف 24 گھنٹوں میں یہ راستہ بحال کر دیا۔

اب مسافر اور مال بردار گاڑیاں بحفاظت اور آسانی کے ساتھ اس اہم شاہراہ سے گزر سکتی ہیں، جس سے علاقے کی معیشت اور روزمرہ زندگی کو بڑی سہولت میسر آ گئی ہے۔

عوام نے پاک فوج کی اس کامیاب کوشش کو دل کی گہرائیوں سے سراہا اور کہا کہ مشکل وقت میں پاک فوج کی محنت اور خدمت عوام کے لیے حوصلہ، سہارا اور امید کی ایک روشن مثال ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button