پاکستان
Trending

بنوں: دوا پل پر بم حملہ ناکام، عوامی انفرااسٹرکچر محفوظ

 

بنوں: بنوں پولیس نے نواحی علاقے بسیہ خیل میں علی الصبح ایک بڑے دہشتگردانہ منصوبے کو ناکام بنا دیا، جس میں شرپسند عناصر نے دوا پل کو دھماکے سے تباہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ نے 8 سے 10 کلوگرام بارود سے بھری بالٹی سے تیار کی گئی دیسی ساختہ آئی ای ڈی کو بروقت ناکارہ بنایا، جس سے پل اور عوامی انفرااسٹرکچر کو کسی نقصان سے بچایا گیا۔

آر پی او بنوں سجاد خان نے کہا کہ عوامی مقامات کو نشانہ بنانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے اہلِ علاقہ سے پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی اپیل بھی کی۔

اہلِ علاقہ نے بروقت کارروائی پر پولیس اور بی ڈی اسکواڈ کی تعریف کی اور کہا کہ شرپسند عناصر کسی رحم کے حقدار نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button