بین الاقوامی

کینیڈا میں امریکی تجارتی پالیسیوں کا اثر، 40 ہزار نوکریاں خطرے میں

اوٹاوا :کینیڈا کی معیشت پر امریکی ٹیرف کے اثرات کے نتیجے میں تقریباً 40 ہزار ملازمتوں کے ختم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بے روزگاری کا سب سے زیادہ اثر نوجوانوں پر پڑے گا، خاص طور پر 15 سے 24 سال کی عمر کے افراد کی روزگار کی شرح انتہائی کم ہو گئی ہے۔

بینک آف مونٹریال کے سینیئر اکنامسٹ ڈگلس پورٹر نے کہا ہے کہ تازہ اقتصادی اعدادوشمار نے معیشت کی کمزوری کو واضح کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ گزشتہ مہینے کے اعداد و شمار بہتر تھے، لیکن موجودہ حالات میں معیشت دھیرے دھیرے کمزور ہو رہی ہے، جو کہ تجارتی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے قابل فہم ہے۔

ماہرین کی پیش گوئی کے برعکس، بجائے نئی ملازمتوں کے اضافے کے، بے روزگاری کی شرح 7 فیصد تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button