اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، استحکام اور سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، ملاقات میں انسدادِ دہشت گردی، علاقائی سیکیورٹی اور عالمی فورمز پر باہمی تعاون جیسے اہم امور زیر بحث آئے۔ وانگ ژی نے پاکستان کی خودمختاری، ترقی اور سلامتی کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کے دیرینہ اور مسلسل تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو نئی وسعت دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔




