کیف : یوکرین پر روس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 574 ڈرون اور 40 میزائلوں سے بڑا فضائی حملہ کیا، جسے جولائی کے بعد سب سے شدید حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق روس کی طرف سے داغے گئے 614 میں سے 577 فضائی ہتھیاروں کو تباہ کیا گیا۔
یہ حملہ اس وقت ہوا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس-یوکرین تنازع ختم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر چکے ہیں۔ ٹرمپ، پیوٹن سے الاسکا میں ملاقات کے بعد، زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں سے مشاورت کر چکے ہیں۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ کسی غیر جانب دار یورپی ملک میں پیوٹن سے براہ راست مذاکرات پر آمادہ ہیں۔ اگر بات چیت شروع ہوئی تو صدر ٹرمپ نے خود بھی شامل ہونے کا اشارہ دیا ہے۔




